Assignment
FOR Class 8
|
سرگرمی اول: اپنے نانا نانی یا
دادا دادی سے اگر کوئی لوک کہانی سن رکھی ہے تو وہ لکھ کر لائیں۔
سرگرمی دوم: اپنے کسی دوست کے بارے میں لکھیں جس میں اس کی
عادتیں کھل کر بیان کریں۔
سرگرمی سوم: ہم بڑی عید کن کی یاد میں مناتے ہیں۔ اپنے کسی بڑے سے پوچھ
کر وہ واقعہ لکھیں جس کی یاد میں ہم ہر سال قربانی کرتے ہیں۔
سرگرمی چہارم: پاکستان کے عالمی
شہرت یافتہ ہاکی کے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کریں۔
سرگرمی پنجم : طلبہ دوسروں سے کی ہوئی کسی بھلائی کا کوئی واقعہ اپنی
کاپی پر لکھ کر لائیں۔
تفہیم عبارت (پیراگراف کو پڑھ کر سمجھ لینا کہ کیا لکھا ہے
)
اسلام نے لفظ قوم کے معنی بدل دئیے ہیں ۔ اسلام سے پہلے کے
تمام قومی سلسلے، تمام قومی رشتے ، نسل یا علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔ لیکن اسلام نے
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے تحت ایک نیا روحانی بلکہ خدائی قومی رشتہ قائم
کیا۔ اسلام کسی سے نہیں پوچھتا کہ وہ ترک ہے یا تاجیک، وہ افریقہ کا رہنے والا ہے
یا عرب کا، چین کا باشندہ ہے یا ماچین کا، وہ پاکستان میں پیدا ہوا ہے یا ہندوستان
میں وہ کالے رنگ کا ہے یا گورے رنگ کا ، بلکہ جس کسی نے اللہ کی توحید اور محمد ﷺ
کی رسالت کو مان لیا وہ ایک رشتے میں بندھ گیا۔ جس سے اچھا اور پیارا رشتہ اور
کوئی نہیں ہے۔
1. اسلام سے تمام قومی سلسلے کس سے تعلق رکھتے تھے؟
2. اسلام نے کس بنا پر ایک نیا قومی رشتہ قائم کیا؟
3. کس رشتے سے پیارا کوئی رشتہ نہیں ؟
4. عبارت میں آنے والے علاقوں کے نام لکھیں۔
5. انگریزی میں ترجمہ لکھیں۔ (الف) باشندہ (ب) رشتے
To Download in PDF Document form Click on the following Link
https://drive.google.com/file/d/1f-1myOrgDhDlpCiVpy1CS5jUAHcElddY/view?usp=sharing
https://drive.google.com/file/d/1f-1myOrgDhDlpCiVpy1CS5jUAHcElddY/view?usp=sharing
Post a Comment