Instructionsہدایات    
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حالیہ کرونا وبا کے پیش نظر حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کے تحت سکول ابھی تک بند ہیں اور ابھی تک کی معلومات کے مطابق سکول کھلنے کی کوئی  فائنل تاریخ سامنے نہیں آرہی (امید واثق ہے کہ اس ماہ میں ہی سکول کھل جائیں گے) طلباء کے تعلیمی نقصان کو مد نظر  رکھتے ہوئے ہم نے ایک شیڈول مرتب کیا ہے جس کے تحت طلباء کے سلیبس  کو مختلف حصوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔ جب تک سکول نہیں کھلتے طلباء کو اسکے مطابق کام کروایا جائے گا۔
1. پلے گروپ سے ون کلاس تک کے سلیبس کو ہفتہ وار شیڈول میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ دوسری کلاس سے آٹھویں کلاس تک کے سلیبس کو چودہ چودہ دنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر جماعت کے طالب علم کو اپنے مخصوص کیے گئے دن میں سکول آکر آٹھ سے بارہ بجے تک کام جمع کروانا ہو گا۔  
2. جو کام لکھا جائے اسے اچھےطریقے سے یاد بھی کیا جائے۔ جب طلباء کام جمع کروانے آئیں گے تو  ان کے ٹیچر ان سے تحریری یا زبانی ٹیسٹ لیں گے جن کے نمبرز سالانہ امتحان کے نمبرز میں شامل کیے جائیں گے۔
3. جب کام جمع کروانے آئیں گے تو ٹیچر کی طرف سے طلباء کو اسائنمنٹ دی جائے گی۔ جو اگلے ہی دن جمع کروانی ہو گی جب اسائنمنٹ جمع کروانے آئیں تو اپنا چیک کیا گیا کام لے جائیں۔۔ اس کے نمبرز بھی سالانہ امتحان کے نمبرز میں شامل کیےجائیں گے۔
4. پلے گروپ سے تیسری کلاس تک کے بچے چھٹیوں کا کام فولڈرز پر کریں گے  جبکہ چوتھی کلاس سے آٹھویں کلاس تک کے طلباء چھٹیوں کا کام سکول کی کاپیوں پر کریں گے۔۔ مختلف کلاسز کے کام کرنے کے لیے فولڈرز اور نوٹس بھی سکول آفس سے طلب کر سکتے ہیں۔
MARKS DIVISION METHOD چھٹیوں کے کام کے نمبروں کی تقسیم کا طریقہ کار     
Activity سرگرمی
Marks نمبر
(i) Writing Work لکھنے کا کام   
60
(ii) Assessment Work متعین کام     
20
(iii) Oral or Written Test زبانی  اور تحریری ٹیسٹ 
20
جو طلباء کام لکھ کر اور یاد کر کے مستقل بنیادوں پر سکول اساتذہ سے رابطے میں رہیں گے انہی طلبا ء کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا جائے گا۔
مزید تفصیل کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کریں0323-4575844    ; 0308-4343327

Post a Comment

Previous Post Next Post