Assignment FOR Class 6


سرگرمی اول:  ہم بڑی عید کن کی یاد میں مناتے ہیں۔ اپنے کسی بڑے سے پوچھ کر وہ واقعہ لکھیں جس کی یاد میں ہم ہر سال قربانی کرتے ہیں۔
سرگرمی دوم:  اپنے  کسی دوست کے بارے میں لکھیں جس میں اس کی عادتیں کھل کر بیان کریں۔
سرگرمی  سوم: پانچ مشہور بزرگ شخصیات کا کم از کم ایک ایک قول اپنی کاپی پر لکھیں۔
سرگرمی چہارم:  طلباء نیکی کے کاموں کی فہرست بنائیں اور ان کاموں کے گرد دائرہ بنائیں جو انہوں نے اس ہفتے میں کیے۔
سرگرمی پنجم : جو بچے کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں وہ بتائیں کہ وہ کمپیوٹر پر زیادہ تر کیا دیکھتے ہیں ۔
تفہیم عبارت (پیراگراف کو پڑھ کر سمجھ لینا کہ کیا لکھا ہے )
ٹیلی ویژن ایک مفید ایجاد ہے  اس کے کئی پروگرام بچوں کی ذہنی نشوونما پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ والدین یہ سمجھتے ہیں کہ ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں مصروف ہونے پر وہ آپس کے لڑائی جھگڑوں سے نجات پاتے ہیں۔ بچوں کا شور ان کے کام میں دخل انداز ہوتا ہے اور کھیل کود کے درمیان بچوں پر نظر رکھنی پڑتی ہے۔بچو ں کو ٹی وی پروگراموں میں مصروف رکھا جاتا ہے۔جو نہ صرف بچوں کی شخصیت بگاڑتے ہیں بلکہ زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔
     کم عمری میں ہی ا ن کو سنوارا جا سکتا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ ہاتھ ماں باپ کا ہوتا ہے بچے کو اچھے طور طریقے سکھانے میں والدین کے بعد عزیزوں ہمسائیوں ، اساتذہ اور دوستوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔میڈیا سب سے آخر میں آتا ہے ۔لیکن والدین ضروریات زندگی کی تگ و دو میں اس قدر مصروف ہیں کہ بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم نہیں کر سکتے ۔ والدین سے رابطہ کم ہونے کی صورت میں وہ ٹی وی کا سہا را لیتے ہیں ۔ ٹی وی پر معلوماتی کم اور تشدد آمیز پروگرام زیادہ ہیں حتی کہ کارٹون جیسے پروگراموں میں بھی تشدد اور مار پیٹ دکھائی جاتی ہے۔ انہیں دیکھ کر بچے کو مسئلے کا حل تشدد ہی میں نظر آتا ہے۔
     پاکستانی چینل بھی اب مغربی چینلوں کی تقلید میں منفی کردار کی کامیابی دکھاتے ہیں۔بڑوں کا ادب، چھوٹوں پر شفقت ، ہمدردی اور صبر جیسی اقدار بے معنی لگتی ہیں۔ بچوں کو ٹی وی سے روکتانہیں چاہیے کیونکہ جس کام سے انہیں منع کیا جائے وہ وہی کرتے ہیں ٹی وی دیکھنے کا وقت مقرر کیا جائے۔بیڈ روم سے ٹی وی ہٹا لینا چاہیے۔ ان کے ساتھ خود بیٹھ کر معلوماتی پروگرام دیکھیں اور بچوں کو معلوماتی کہانیاں پڑھنے کی عادت ڈالیں۔
1. ٹیلی ویژن کو مفید ایجاد کیوں کہا گیا ہے؟
2. والدین ٹی وی کو نجات کا ذریعہ کیوں سمجھتے ہیں؟
3. ٹی وی بچوں کی شخصیت پر کیا منفی اثر ڈالتا ہے؟
4. ٹی وی کے استعمال میں کیا احتیاط کرنی چاہیے؟
5. مندرجہ ذیل الفاظ کا انگریزی ترجمہ لکھیں۔ (الف) مصروف     (ب) خطرہ    (ج) والدین  (د) کارٹون
To Download in PDF Document Form Click on the Following Link

Post a Comment

Previous Post Next Post